عمامہ کی شلوار بنانا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علماۓ دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ عمامہ اگر کسی استعمال میں نہ ہو تو اس کپڑے کو خواتین کیلئے شلوار یا قمیص بنا سکتے ہیں؟
 سائل محمد شبر پاکستان 
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
 صورت مسولہ میں عمامہ شریف کی شلوار یاقمیص نہیں بناسکتے کہ یہ سوء ادب ہے ہاں دوپٹہ برائے عبادت بنانے میں حرج نہیں 
 صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں
پاجامہ کا تکیہ نہ بنائے کہ یہ ادب کے خلاف ہے اور عمامہ کا بھی نہ بنائے 
 (بہارشریعت ج سوم ح ۱۶ ص ۶۶۰)
 اور حضرت علامہ ظفرالدین بہاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:  سر کے نیچے عمامہ یا پاجامہ یا مصلی رکھنا ممنوع ہے کہ عمامہ اور مصلی رکھنے سے عمامہ اور مصلی کی اور پاجامہ رکھنے سے سر کی بے حرمتی ہوتی ہے
نیز عمامہ شریف کے شملہ سے ناک یا منھ صاف کرنا بھی بے ادبی ہے 

 حیات اعلحضرت ح سوم ص ۹۰ 
 خلاصہ: جب سر کے نیچے عمامہ رکھنے سے عمامے کی بے ادبی ہوتی یے تو شلوار بنانے میں تو بدرجۂ اولی ہوگی
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


ابوالثاقب محمد جوادالقادری واحدی

لکھیم پور کھیری ثم روسوی یوپی انڈیا

 ٩/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *