عقیدہ اور عقیدت کسے کہتے ہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 عقیدہ اورعقیدت ایک ہے؟

کیا دونوں ایک ہیں اگر نہیں تو فرق واضح فرمائیں قدرے تفصیل سے مہربانی ہوگی

 سائل ابن غیاث سمستی پور بہار 
 
جواب


الجواب بعون الملک الوھاب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 عقیدہ بولتے ہیں کسی چیز کو دلائل کی بنیاد پرتسلیم کرنے کو
جبکہ عقیدت میں ہم کسی شخص سے محبت کی بنیاد پر بغیر دلیل کے اس کی بات کو مان رہے ہوتے ہیں
اس لیے عقیدت میں گمرہی کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں
عقیدہ صرف اس وقت بدلتا ہے
جب پہلی دلیل سے بہتر کوئی دلیل آجائے لیکن عقیدت پر دلیل نہیں
 مختصر یہ کہ اسلام عقیدہ پر قائم ہے جبکہ جہالت عقیدت پر 
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


مفتی محمد طیب حسین صاحب امجدی

استاد:جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی مئو 

 ١٩/جمادی الثانی ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *