عصر کے بعد کھانا، پینا اور سونا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

 بعد سلام عرض ہے کہ عصر کے بعد سونا یا کھانا پینا یا لیٹنا وقت مغرب تک کیسا ہے بعض لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ حرام ہے کیا یہ بات درست ہے؟ 
 حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی
 المستفتی محمد سرفراز مراد آباد 


جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 بعد عصر سونا، کھانا، پینا،لیٹنا سب جائز ہے لوگوں کا اسے حرام کہنا جہالت و نادانی ہے.
ہاں بعد عصر سونا بہتر نہیں کہ اس سے عقل زائل ہونے کا اندیشہ ہے نیز یہ وقت بڑا بابرکت ہوتا ہے اس میں ذکر و اذکار میں مشغول رہنا چاہئے

 حدیث شریف میں ہے
 
عن أنس بن مالك قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لأن أقعد مع قوم یذکرون الله تعالیٰ من صلاۃ الغداۃ حتی تطلع الشمس أحب إلي من أن أعتق أربعة من ولد إسماعیل ولأن أقعد مع قوم یذکرون الله من صلاۃ العصر إلى أن تغرب الشمس أحب إلي من أن أعتق أربعة
ترجمہ:انس بن مالک (رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:میرا ایسی قوم کے ساتھ بیٹھنا جو فجر سے لے کر طلوع شمس تک اللہ کا ذکر کرتی ہو میرے نزدیک اسماعیل (علیہ السلام) کی اولاد سے چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ پسندیدہ امر ہے،اور میرا ایسی قوم کے ساتھ بیٹھنا جو نماز عصر سے غروب آفتاب تک اللہ کے ذکر و اذکار میں منہمک رہتی ہو میرے نزدیک چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ محبوب ہے
 سنن أبي داؤد ،کتاب العلم،باب في القصص، الحدیث:٣٦٦٧،ج ۳،ص۴۵۲)
 اور ابو یعلیٰ نے حضرت عائشہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا سے روایت کی،کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص عصر کے بعد سوئے اور اس کی عقل جاتی رہے تو وہ اپنے ہی کو ملامت کرے
 المسند أبي یعلی،مسند عائشہ رضی اللّٰہ عنہا،الحدیث: ۴۸۹۷، ج۴،ص۲۷۸ 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ١٢/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *