عصر اور ظہر میں ثناء کب تک پڑھ سکتے ہیں ؟



سوال



السلام علیکم
 عصر اور ظہر میں ثناء کب تک پڑھ سکتے ہیں



جواب



وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 آپ نے یہ سوال میں یہ وضاحت نہیں کی کہ آپ منفرد کے متعلق دریافت کر رہے ہیں یا جماعت سے نماز پڑھنے والے کے متعلق.
غالباً آپ جماعت کے حوالے سے دریافت کرنا چاہتے ہیں
تو سری نماز میں اگر امام نے قراء ت شروع کردی ہو تب بھی مقتدی ثنا پڑھ سکتا ہے ؛ بلکہ اگر کوئی مقتدی امام کورکوع یا پہلے سجدہ میں پائے اور غالب گمان یہ ہو کہ امام کو رکوع یا سجدے میں پالے گا تب بھی ثنا پڑھ سکتا ہے؛ البتہ اگر امام قعدہ یا دوسرے سجدے میں ہو تو مقتدی ثنا نہ پڑھے، کذا فی الدر والرد


 (کتاب الصلاة،باب صفة الصلاة،) 

 یہی بہار شریعت کے اس مسئلہ سے مستفاد ہوتا ہے

مسبوق اپنی فوت شدہ کی ادا میں منفرد ہے کہ پہلے ثنا نہ پڑھی تھی، اس وجہ سے کہ امام بلند آواز سے قراء ت کررہا تھا یا امام رکوع میں تھا اور یہ ثنا پڑھتا تو اسے رکوع نہ ملتا، یا امام قعدہ میں تھا، غرض کسی وجہ سے پہلے نہ پڑھی تھی تو اب پڑھے اور قراء ت سے پہلے تعوذ پڑھے۔


 (عالمگیری، درمختار)  


(بہار شریعت ج ١ ح ٣)


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب




محمد ذیشان رضا مصباحی

لکھیم پور کھیری یوپی

About حسنین مصباحی

Check Also

امام مقتدیوں سے اونچائی پر ہو تو کیا حکم ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *