شرک کی معافی ہو سکتی ہے یا نہیں؟

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اللہ تعالی شرک کو معاف کر سکتا ہے یا نہیں ؟ 

نیز شرک جیسے گناہوں کی معافی اس کی قدرت کے تحت ہے یا نہیں ؟
 اگر قدرے تفصیلی روشنی ڈالیں گے تو ممنون ہوں گا
 محمد زاہد حسین مصباحی
 
جواب
 
 الجواب بعون الملك الوھاب 
 ارشاد باری تعالیٰ ہے
 إن الله لا یغفر أن یشرك به و یغفر مادون ذالك الخ 
 بے شک اللہ تعالی اپنے ساتھ شریک کیے جانے کو نہیں بخشتا اور اس کے سوا جسے چاہے بخش دیتا ہے
 یہ آیت کریمہ اس بات کی قطعی دلیل ہے کہ شرک نہیں بخشا جائے گا جبکہ مشرک اپنے شرک پر مرے اور یہی حکم کفر کا ہے بلکہ علماء نے یہاں شرک سے مراد کفر لیا ہے ہاں کافر و مشرک اپنی زندگی میں توبہ کر لے تو اس کی توبہ یقینًا مقبول ہے
 (ملخصا خزائن العرفان) 
 مذکورہ بالا تفسیر سےمعلوم ہوا کہ
اللہ تعالیٰ شرک کو معاف نہیں کرے گا ا.
ہاں مشرک کی معافی تحت قدرت ہے اسے یوں کہا جائے کہ
مشرک کی معافی تعلیق بالمحال ہے عقلاً ممکن ہے شرعًا نہیں 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

مفتی محمد طیب حسین صاحب امجدی

استاد:جامعہ امجدیہ گھوسی یوپی انڈیا

About حسنین مصباحی

Check Also

خدائی کا دعویٰ کرنا کیسا ہے؟

سوال    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ  کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *