سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے اہلسنت اس بارے میں کہ میں نے علماۓ کرام کی تقریر میں سنا ہے کہ جو شخص شراب کا عادی ہوگا وہ جنت میں نہیں جاۓ گا یا اس پر جنت حرام ہے یا وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پاۓ گا اور اسے حضور صلی اللّہ تعالیٰ علیہ وسلم کی حدیث بتاتے ہیں تو کیا حقیقت میں یہ حضور کی حدیث ہے۔
براۓ مہربانی اس سوال کا جواب بحوالہ کتب معتبرہ جلد عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں کرم نوازش ہوگی
براۓ مہربانی اس سوال کا جواب بحوالہ کتب معتبرہ جلد عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں کرم نوازش ہوگی
سائل رضاءالقادری پورنوی
جواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شرابی اگر توبہ نہ کرے تو اس کے لیے جہنم کی وعید ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
لا یدخل الجنة مدمن الخمر
شراب کا عادی جنت میں نہیں داخل ہوگا
سنن ابن ماجہ، مشروبات کا بیان، حدیث :٣٣٧٦
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا
٨/ذیقعدہ ١٤٤٢ ھ