سوتیلے بیٹے کی بیوی سے نکاح جائز ہے کہ نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ سوتیلے بیٹے کی بیوی سے نکاح جائز ہے یا نہیں 
مدلل جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی 
 سائل سلیم رضا رامپور یوپی
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 سوتیلا بیٹا اگر اپنی بیوی کو طلاق دے دے یا فوت ہو جائے تو بعد عدت اس کی زوجہ سے نکاح کرنا جائز ہے کہ وہ محرمات میں سے نہیں ہے

 ارشاد باری تعالیٰ ہے:و حلائل أبنائکم الذین من أصلابکم
کہ تمھارے صلبی بیٹوں کی بیویاں تم پر حرام ہیں. 
(سورہ نساء آیت نمبر ٢٣)
 اور سوتیلا بیٹا صلبی نہیں ہوتا اس لئے اس کی زوجہ محرمات میں سے نہیں

اور محرمات کے ذکر کے بعد ارشاد فرماتا ہے.
واحل لکم ما وراء ذالکم. کہ محرمات کے علاوہ تمھارے لئے سب حلال ہیں. 


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ٢١/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

لڑکا، لڑکی خود ایجاب وقبول کر لیں تو نکاح منعقد ہوگا یا نہیں؟

سوال   السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے دین و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *