سب سے پہلے کس نے کس کی نماز جنازہ پڑھی؟


سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سب سے پہلے نماز جنازہ کس کی پڑھائی گئی اور کس نے سب سے پہلے نماز جنازہ کی جماعت قائم کی؟
 حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی
 سائل عبدالسمیع برکاتی امیر نگر کھیری یوپی 

جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
سب سے پہلے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت براء ابن معروب رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ ان کی قبر پر پڑھی. اور اس میں نو صحابہ کرام شریک تھے. 
جیسا کہ مفتی وقار الدین رحمۃ اللہ علیہ سیرت حلبیہ کے حوالے سے فرماتے ہیں کہ :سب سے پہلے نماز جنازہ ہجرت کے بعد مدینہ شریف میں پہونچ کر حضرت براء ابن معروب کی قبر پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھی تھی. اس میں نو صحابۂ کرام نے شرکت کی. ان صحابی کا انتقال حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ شریف پہونچنے سے کچھ دن پہلے ہو گیا تھا اس کے بعد حضرت اسعد ابن زورارہ کا ہجرت کے پہلے سال انتقال ہوا تو سب سے پہلے ان کی نماز جنازہ پڑھی گئی
 (وقار الفتاوی ج ٢ ص ٣٤٢ کتاب الجنائز) 
 خلاصہ :مذکورہ بالا حوالہ سے پتہ چلتا ہے کہ دفنانے کے بعد حضور علیہ السلام نے سب سے پہلے با جماعت حضرت براء کی نماز جنازہ ان کی قبر پر پڑھی. اور دفنانے سے پہلے سب سے پہلے حضرت اسعد کی نماز جنازہ پڑھی گئی
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب


محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ٢٥/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

میت کے ازار اور لفافہ کی لمبائی کتنی ہونی چاہیے؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *