سالے کی نواسی سے بہنوئی کے لڑکے کا نکاح جائز ہے کہ نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 میرا سوال یہ ہیکہ زید اور بکر میں سالے بہنوئی کا رشتہ ہے
بکر اپنے لڑکے کا نکاح اپنے سالے زید کی نواسی سے کرنا چاہتا ہے تو یہ جاٸز ہے یا نہیں
 جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرماٸیں
 المستفتی دلدار حسین شاہجہاں پور یوپی
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 جب بکر کے لڑکے کا نکاح زید کی لڑکی سے جائز ہے تو زید کی نواسی سے بدرجۂ اولی جائز ہوگا جب کہ رضاعت وغیرہ اور کوئی وجہ مانع نکاح نہ ہو
 کیوں کہ بکر کا لڑکا اور زید کی نواسی دونوں غیر محرم ہیں اور محرمات کے ذکر کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وأحل لکم ما وراء ذلکم. کہ محرمات کے علاوہ جو ہیں وہ تمہارے لئے حلال ہیں
 (القرآن سورۃ النساء) 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ٢٩/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

لڑکا، لڑکی خود ایجاب وقبول کر لیں تو نکاح منعقد ہوگا یا نہیں؟

سوال   السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے دین و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *