زانی،شرابی اور چور کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی یا نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص حالت زنا میں یا شراب پینے میں یا پھر چوری کرنے کی حالت میں انتقال کر جائے تو اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی کہ نہیں 
 قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں عین و نوازش ہوگی
 سائل محمد انور خان رضوی علیمی پتہ
سراوستی یوپی
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 سوائے چند قسم کے لوگوں کے ہر مسلمان کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی خواہ وہ متقی  وپرہیزگار ہو یا شرابی و بدکار
سرکار اعلحضرت عظیم البرکت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الحمۃ والرضوان اپنی تصنیف فتاوی افریقہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ مسلمان چاہے کتنا بھی بڑا گنہگار ہو اگر وہ مومن ہے تو اس کی نماز جنازہ پڑھی جائیگی
 اور حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں ہر مسلمان کی نماز جنازہ پڑھی جائے اگر چہ وہ کیساہی گنہ گار و مرتکب کبائر ہو مگر چند قسم کے لوگ ہیں کہ انکی نماز جنازہ نہیں (1)باغی جو امام برحق پر ناحق خروج کرے اور اسی بغاوت میں مارا جائے ــ

(2) ڈاکو جو کہ ڈاکہ میں مارا گیا نہ انکو غسل دیا جائے نہ انکی نماز جنازہ پڑھی جائے مگرجب کہ بادشاہ اسلام نے ان پر قابو پایا اور قتل کیا تو نماز و غسل ہے یا وہ نہ پکڑے گئے نہ مارے گئے بلکہ ویسے ہی مرے تو بھی غسل و نماز جنازہ ہے

(3)جو لوگ ناحق پاسداری سے لڑیں بلکہ جو انکا تماشہ دیکھ رہے تھے اور پتھر آکر لگا اور مرگئے تو انکی بھی نماز جنازہ نہیں

(4)جسنے کئی شخص کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا اسکی بھی نماز جنازہ نہیں

(5)شہر میں رات کو ہتھیار لےکر لوٹ مارکریں وہ بھی ڈاکو ہیں اس حالت میں مرجائیں تو انکی بھی نماز جنازہ نہ پڑھی جائے

(6)جسنے اپنے ماں باپ کو مار ڈالا اسکی بھی نماز جنازہ نہیں

(7 )کسی کا مال چھین رہا تھا اس حالت میں مارا گیا اسکی بھی نماز جنازہ نہیں 

 (بہار شریعت ج ١ ح ٤ ص ٨٢٧) 
 مذکورہ بالا دلائل سے واضح ہوگیا کہ سوال میں مذکور تمام اشخاص کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

محمد ثمیر رضا علیمی غفر لہ

مقام بسنت تھانہ اورائی ضلع مظفر پور بہار

 ٥ /محرم الحرام ١٤٤٢ ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

میت کے ازار اور لفافہ کی لمبائی کتنی ہونی چاہیے؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *