رضاعی بہن سے نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 زید کی بہن ہندہ، ہندہ کا لڑکا خالد
زید کی بیٹی شمبنم جس نے ہندہ یعنی اپنی پُھوپھی کا دودھ پیا ہے دریافت طلب امر یہ ہے کہ شبنم اور خالد کا نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں ؟ 
حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں
 سائل: ساجد رضا صدیقی 

جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
صورت مستفسرہ میں خالد اور شبنم کا نکاح نہیں ہو سکتا کیونکہ شبنم خالد کی رضاعی بہن ہے اور جس طرح حقیقی بہن سے نکاح کرنا حرام قطعی ہے اسی طرح رضاعی بہن سے نکاح کرنا بھی حرام قطعی ہے
 ارشاد باری تعالیٰ ہے 


حُرِّمَتْ عَلَیْكُمْ اُمَّهٰتُكُمْ وَ بَنٰتُكُمْ وَ اَخَوٰتُكُمْ وَ عَمّٰتُكُمْ وَ خٰلٰتُكُمْ وَ بَنٰتُ الْاَخِ وَ بَنٰتُ الْاُخْتِ وَ اُمَّهٰتُكُمُ الّٰتِیْۤ اَرْضَعْنَكُمْ وَ اَخَوٰتُكُمْ مِّنَ الرَّضَاعَةِ اھ
حرام ہوئیں تم پر تمہاری مائیں اور بیٹیاں اور بہنیں اور پھوپھیاں اور خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں اور تمہاری مائیں جنہوں نے دودھ پلایا اور دودھ کی بہنیں

 (سورۃ النساء الآیۃ ٢٣) 
 حدیث شریف میں ہے 
رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں
 

یحرم من الرضاعۃ مایحرم من النسب 


رواہ الائمۃ احمد والبخاری ومسلم وابوداؤد وابن ماجہ عن ام المومنین الصدیقۃ واحمد ومسلم والنسائی وابن ماجۃ عن ابن عباس رضی ﷲ تعالٰی عنھم۔ 
جو کچھ نسب سے حرام ہے وہ دودھ سے بھی حرام ہے،
(اس کو ائمہ کرام،احمد،بخاری،مسلم،ابوادؤد اور ابن ماجہ نے حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہا سے اور امام احمد،مسلم،نسائی اور ابن ماجہ نے ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہم سے روایت کیا.

 (صحیح مسلم کتاب الرضاع قدیمی کتب خانہ کراچی ج ١ ص ٤٦٧) 
 در مختار میں ہے 


حرم علی المتزوج ذکرا كأن أو انثی اصلہ وفروعہ وبنت اخیہ واختہ وبنتھا والکل رضاعًا 
یعنی ہر مرد وعورت پر اس کے ماں باپ،دادا دادی،نانا نانی،بیٹا بیٹی،پوتاپوتی،نواسا، نواسی،بھتیجا بھتیجی،بہن اور بھائی کے بیٹا بیٹی خواہ یہ رشتے نسب سے ہوں یا دودھ سے،حرام ہیں۔

 (در مختار کتاب النکاح ص ١٧٩/دار الکتب العلمیہ)
 ” الفتاوی الھندیہ” المعروف بہ ” فتاویٰ عالمگیری” میں ہے 
كل من تحرم بالقرابة والصهرية تحرم بالرضاع على ما عرف في كتاب الرضاع كذا في محيط السرخسي

 (الفتاوی الھندیہ ج ١ کتاب النکاح باب المحرمات ص ٣٠٥/دار الکتب العلمیہ) 
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور،محمدی لکھیم پور کھیری

 ٢٢/جمادی الاولیٰ ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

لڑکا، لڑکی خود ایجاب وقبول کر لیں تو نکاح منعقد ہوگا یا نہیں؟

سوال   السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے دین و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *