دیوبندی،وہابی کو بھائی کہنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید کی ایک وہابی سے ملاقات ہوئی زید کو اس بات کا علم ہے کہ یہ وہابی ہے اور اس وہابی شخص نے زید سے عاجزی انکساری سے بات کی اور بھائی بولا حالانکہ زید سنی ہے تو کیا اب زید اس کو بھائی بول سکتا ہے حالانکہ دل سے نہ بولے؟
  المستفتی :محمد خالد رضا   سمپورنا نگر کھیری یوپی
 
جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوھاب 
دیوبندی وہابی اپنے عقائد کفریہ کی بنا پر کافر و مرتد ہیں اور مرتد سے بولنا،چالنا یا اور کوئی معاملہ بلا ضرورت شرعیہ جائز نہیں حدیث پاک میں ہے کہ ان سے دور رہو کہیں وہ تمہیں فتنے میں نہ ڈال دیں۔
رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں
 
یکون فی اٰخر الزمان دجّالون کذّابون یاتونکم من الاحادیث بمالم تسمعوا انتم ولا اٰباؤکم فایاکم وایاھم لایضلّونکم ولا یفتنونکم 
آخر زمانے میں دجّال کذّاب لوگ ہوں گے کہ وہ باتیں تمہارے پاس لائیں گے جو نہ تم نے سنیں نہ تمہارے باپ دادا نے، تو ان سے دور رہو اور انہیں اپنے سے دور رکھ وکہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کر دیں کہیں تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں
اسے مسلم نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کیا

 بحوالہ فتاوی رضویہ شریف ج ۱ ص ۱۰۶۳ رضا فائونڈیشن لاہور 
 لہذا مذکورہ حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ ان کو بھائی نہیں کہہ سکتے کیونکہ حدیث شریف میں ان سے دور رہنے کو کہا گیا ہے جب ان کے قریب ہی نہیں جا سکتے ہیں تو بھائی کیسے کہہ سکتے ؟لہذا زید اس وہابی کو بھائی بالکل نہیں کہہ سکتا اور نہ ہی ملاقات کر سکتا ہے۔بلکہ زید کو چاہئے تھا کہ جب وہابی ملاقات کو آیا تو اس سے ملاقات نہ کرے. اگر کہہ دیا ہو تو توبہ کر لے اور آئندہ باز رہے
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 



فقیر محمد اشفاق عطاری


خادم دارالافتاء سنی شرعی بورڈ آف نیپال 
١٨/جمادی الأخری ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *