دوران وضو سلام کا جواب دینا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید وضو کر رہا تھا اور بکر آیا سلام کیا تو زید کو سلام کا جواب دینا کیسا ہے کیا وضو کے درمیان سلام کا جواب دیا جا سکتا ہے 
حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہودی 
  سائل محمد سہیل رضا قادری لکھیم پور کھیری
 

جواب


وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ. الجواب بعون الملک الوہاب

 اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں حضور صدر الشریعہ علامہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فتاوی امجدیہ میں تحریر فرماتے ہیں :اثناء وضو میں کلام دنیا مکروہ ہے جب کہ بغیر حاجت ہو
درمختار میں ہے :وعدم التکلم بکلام الناس إلا لحاجة تفوته
  جواب سلام کے متعلق ممانعت نظر فقیر سے نہیں گزری ظاہر یہی ہے کہ سلام کا جواب دیا جائے 
 (فتاویٰ امجدیہ،ج ١ ص ۷  باب الوضو)
 لہذا سلام کا جواب دیا جائے اس میں کوئی حرج نہیں ہے
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 



فقیر محمد نعمان اختر غفر لہ

کشن گنج بہار انڈیا

 ١١/ذوالقعدۃ الحرام ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *