سوال
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت حالت حیض میں نیاز کا کھانا بنا سکتی ہے یا نہیں؟
مدلل جواب عنایت فرمائیں
سائل محمد انور خان رضوی علیمی پتہ شراوستی یوپی
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
جی حیض ونفاس کی حالت میں بھی عورت نیاز وغیرہ بنا سکتی ہے اور دوسرے کھا بھی سکتے ہیں
اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:اس کے ہاتھ کا پکا ہُوا کھانا بھی جائز، اُسے اپنے ساتھ کھلانا بھی جائز۔ ان باتوں سے احتراز یہود ومجوس کا مسئلہ ہے
اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:اس کے ہاتھ کا پکا ہُوا کھانا بھی جائز، اُسے اپنے ساتھ کھلانا بھی جائز۔ ان باتوں سے احتراز یہود ومجوس کا مسئلہ ہے
وقد کان رسول اللّٰه صلی اللّٰه تعالٰی علیه وسلم یدنی راسه الکریم لأم المؤمنین الصدیقة رضی اللّٰه تعالٰی عنھا وھی في بیتھا وھو صلی اللّٰه تعالٰی علیه وسلم معتکف فی المسجد لتغسله فتقول اما حائض فیقول حیضتك لیست فی یدك
سرکارِ دوعالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم اپنا سرمبارک دُھلوانے کےلئے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے قریب کرتے تھے اس وقت آپ گھر میں ہوتیں اور نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم مسجد میں معتکف ہوتے اُم المومنین عرض کرتیں: میں حائضہ ہُوں۔ آپ فرماتے: حیض تمہارے ہاتھ میں تو نہیں ہے
فتاوی رضویہ شریف ج ۴ ص ۴۵۶ رضا فاؤنڈیشن لاہور
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
فقیر محمد اشفاق عطاری
متعلم :جامعۃ المدینہ فیضان عطار نیپال گنج نیپال
١٣ /ذو الحجۃ الحرام ١٤٤٢ھ