حضرت علی اصغر اور دیگر بچوں کو معصوم کہنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

 بعدہ عرض ہے کہ بعض حضرات حضرت علی اصغر کو معصوم کہتے ہیں کیا یہ کہنا درست ہے
جواب عنایت فرمائیں آپ کی عین نوازش ہوگی 
 سائل محمد نظیم رضا بریلوی 
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب


 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
معصوم کے لغوی معانی میں سے چند معانی یہ ہیں بھولا، سادہ دل سیدھا سادھا، چھوٹا بچہ، کم سن بچہ، ناسمجھ بچہ

 (فرہنگ آصفیہ ج ٤ ص ٣٠٣:مطبع رفاہ عام پریس لاہور) 
 حضرت علی اصغر رضی اللہ تعالٰی عنہ اور دیگر چھوٹے بچوں کو عرف حادث میں مذکورہ لغوی معانی کے اعتبار سے ہی معصوم کہا جاتا ہے اس لیے یہ جائز ہے 
 فتاویٰ رضویہ میں ہے :اجماع اہلسنت ہے کہ بشر میں انبیا ء علیہم الصلاۃ والسلام کے سوا کوئی معصوم نہیں ، جو دوسرے کو معصوم مانے اہلسنت سے خارج ہے، پھر عرف حادث میں بچوں کو بھی معصوم کہتے ہیں یہ خارج از بحث ہے
 فتاوی رضویہ مترجم ج ١٤ ص ١٨٧ مطبع:مرکز اہلسنت برکات رضا 
 ہاں اگر کوئی شرعی معنی کے اعتبار سے معصوم کہے تو وہ گمراہ وبد دین ہے کہ شرع میں معصوم اس ذات کو کہا جاتا ہے جس کے لئے حفظ الٰہی کا وعدہ ہو لیا ہو جس کے باعث اس سے گناہ کا صدور شرعا محال ہو اور یہ انبیاء وملائکہ کا خاصہ ہے اس معنی میں غیر انبیاء وملائکہ کو معصوم کہنا، اور ماننا گمراہی وبد دینی ہے 

 بہار شریعت میں ہے :نبی کا معصوم ہونا ضروری ہے اور یہ عصمت نبی اور ملک کا خاصہ ہے کہ نبی اور فرشتہ کے سوا کوئی معصوم نہیں اماموں کو انبیا کی طرح معصوم سمجھنا گمراہی و بد دینی ہے
عصمتِ انبیا کے یہ معنی ہیں کہ ان کے لیے حفظ الٰہی کا وعدہ ہو لیا جس کے سبب ان سے صدور گناہ شرعاً محال ہے 

 (بہار شریعت ج ١ ح ١ ص ٣٨/٣٩ مطبع :مدینۃ العلمیہ) 
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ٢٠/ذوالحجۃ الحرام ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *