سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعدہ عرض یہ ہے کہ حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کے دندان مبارک شہید کرنے کی کوئی روایت ہو تو ضرور پیش فرمائیں نوازش ہوگی
المستفتی :عارف رضا
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
آج کل لوگ اس واقعہ کو بڑے دھڑلے سے بیان کرتے ہیں کہ جنگ احد میں حضور علیہ السلام کے دندان مبارک شہید ہو گئے تو حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے حضور علیہ السلام کی محبت میں ایک ایک کر کے اپنے سارے دانت توڑ ڈالے.یہ واقعہ جھوٹ، موضوع (گڑھا ہوا) ہے اس کی کوئی اصل نہیں ہے. بیان کرنے والوں کو جھوٹی اور گڑھی ہوئی روایات سے مکمل اجتناب کرنا چاہئے.
(اسی طرح فتاویٰ شارح بخاری ج ٢ ص ١١٤ پر ہے)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
دلاور پور:محمدی لکھیم پور کھیری
٢٧/جمادی الاولیٰ ١٤٤٢ھ