سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ حالت نماز میں ٹھنڈی میں اکثر لوگ مفلر یا چادر اوڑھ کر نماز پڑھتے ہیں جس سے کان اور منہ ڈھکا رہتا ہے تو ایسی صورت میں کراہت ہے یا نہیں ؟
رہنمائی فرمائیں نوازش ہوگی
المستفتی محمد معین الدین
سمستی پور بہار
سمستی پور بہار
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
نماز کی حالت میں اگر کان ڈھکا ہے تو کوئی حرج نہیں لیکن منہ اور ناک ڈھکی ہو تو مکروہ ہے
منہ اور ناک چادر یا مفلر وغیرہ سے نماز کی حالت میں نہ چھپانا چاہیے
منہ اور ناک چادر یا مفلر وغیرہ سے نماز کی حالت میں نہ چھپانا چاہیے
شامی میں ہے
یکرہ التلثم والتلثم ھو تغطیة الانف والفم فی الصلاۃ
یعنی تلثم مکروہ ہے اور تلثم کہتے ہیں ناک اور منہ کا نماز کی حالت میں ڈھکنا
باب مایفسد الصلاۃ وما یکرہ فیھا
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
مفتی محمد طیب حسین صاحب امجدی
استاد:جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی مئو یوپی انڈیا
٢٣/جمادی الأخرى ١٤٤٢ھ