ثعلبہ صحابی تھے یا منافق؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ایک واقعہ بیان کیا جاتا ہے کہ صحابی رسول ثعلبہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے مالداری کی دعا کی حضور کی دعا سے جب وہ مالدار ہو گئے تو زکوٰۃ طلب کرنے پر انہوں نے زکوٰۃ سے منع کر دیا الخ
 دریافت طلب امر یہ ہے کیا یہ واقعہ درست ہے اگر درست ہے تو کیا ثعلبہ صحابی تھے؟
 سائل : محمد عبد اللہ رضوی جموں کشمیر 

جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
 
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
مذکور فی السوال واقعہ درست ہے اس کے متعلق یہ آیت کریمہ نازل ہوئی: ومنھم من عھد الله لئن اتانا من فضله لنصدقن ولکونن من الصالحين (سورۃ التوبة ٧٥)

پر یہ ثعلبہ صحابی نہیں منافق تھا کسی صحابی سے ایسی توقع نہیں کی جا سکتی. جو ثعلبہ صحابی رسول ہیں ان کا نام ثعلبہ بن حاطب ہے اور اس کا نام ثعلبہ بن ابی حاطب ہے ہاں بعض کتابوں میں اس کا نام ثعلبہ بن حاطب ہی لکھا ہے پر وہ درست نہیں ہے

 اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں :یہ شخص جس کے باب میں یہ آیت اتری ثعلبہ ابن ابی حاطب ہے اگر چہ یہ بھی قوم اوس سے تھا اور بعض نے اس کا نام بھی ثعلبہ ابن حاطب کہا مگروہ بدری خود زمانۂ اقدس حضور پرنور صلی اللہ علیہ وسلم میں جنگ احد میں شہید ہوئے اور یہ منافق زمانۂ خلافت امیر المومنین عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ میں مرا 
فتاویٰ رضویہ مترجم ج ٢٦ ص ٤٥٣ تا ٤٥٤ /مرکز اہلسنت برکات رضا 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ١٠/صفرالمظفر ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *