تہبند کے نیچے انڈر وِیَر نہ ہو تو نماز ہوگی یا نہیں؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ آدمی اگر تہبند پہن کرنماز پڑھے اور تہبند کے نیچے انڈرویر نہ پہنے تو کیا نماز نہیں ہوگی ؟ ۔
 حوالہ کےساتھ تَسَلِّی بخش جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ۔
 ساٸل صدام حسین نظامی سدھارتھ نگر یوپی
 

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

 صورت مسئولہ میں تہبند پہن کر نماز پڑھنا بلا شبہ جائز و درست ہے انڈرویر پہننے یا نہ پہننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا 
ہاں ستر عورت فرض ہے

فقیہ اعظم ہند حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فتاوی امجدیہ میں تحریر فرماتے ہیں 

 نماز کے لئے ستر عورت فرض ہے،،
 (فتاوی امجدیہ ج ١ ص ١٨٣) 
 اور ایسا ہی بہار شریعت میں ہے کہ بعض لوگ باریک ساڑیاں اور تہبند باندھ کر نماز پڑھتے ہیں کہ ران چمکتی ہے ان کی نمازیں نہیں ہوتیں اور ایسا کپڑا پہننا جس سے ستر عورت نہ ہوسکے علاوہ نماز کے بھی حرام ہے،،
 (بہار شریعت ج ١ ح ٣ص ٤٨٠ )
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد عارف رضوی قادری

انٹیاتھوک بـازار گونــڈہ یــوپی

About حسنین مصباحی

Check Also

امام مقتدیوں سے اونچائی پر ہو تو کیا حکم ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *