بیٹھ کر نماز پڑھ رہا تھا کہ کھڑے ہونے کی طاقت آ گئی تو کیا حکم ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جسم میں اتنی طاقت نہیں کہ کھڑے ہو کر نماز پڑھ سکے ہاں اتنی طاقت تھی کہ صرف تکبیر تحریمہ کھڑے ہوکر کہہ لی اور بیٹھ گیا لیکن درمیان نماز پھر اتنی طاقت آ گئی کہ کچھ دیر کھڑا ہو سکتا ہے تو کیا درمیان نماز کچھ دیر کھڑے ہوکر نماز پڑھنا ہوگی؟
 سائل: علی حضرت بریلی
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
 اگر بیٹھ کر نماز پڑھ رہا تھا اور درمیان نماز میں اتنی طاقت آ گئی کہ کچھ دیر کھڑا سکے تو اتنی دیر کھڑے ہونے کا حکم ہے
 جیساکہ صاحب بہار شریعت فرماتے ہیں کہ :بیٹھ کر رکوع و سجود سے نماز پڑھ رہا تھا اثنائے نماز میں قیام پر قادر ہوگیا تو جو باقی ہے کھڑا ہو کر پڑھے اور اشارہ سے پڑھتا تھا اور نماز ہی میں رکوع و سجود پر قادر ہوگیا تو سرے سے پڑھے
 بہارشریعت جلد ١ حصہ ٤ ص ٧٢٠ نمز مریض کابیان
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد راحت رضا غفر لہ


نیپال
 ١١/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

امام مقتدیوں سے اونچائی پر ہو تو کیا حکم ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *