بھوت چڑیل کا وجود ہے کہ نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ الله وبركاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا جنات کی طرح بھوت اور چڑیل کا بھی وجود ہے اس کی کیا حقیقت ہے 
برائے مہربانی اس کا جواب تحریر فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 
 سائل محمد جنید رضا اویسی محمدی لکھِیم پور کھیری
 
جواب


وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الجواب بعون الملك الوھاب

 جی ہاں بھوت چڑیل کا وجود ہے اعلی حضرت امام احمد رضا علیہ الرحمہ سے اسی طرح کا ایک سوال ہوا تو آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے ارشاد فرمایا:ہاں جن اور ناپاک روحیں مرد وعورت احادیث سے ثابت ہیں اور وہ اکثر ناپاک موقعوں پر ہوتی ہے،انہیں سے پناہ کے لیے پاخانہ جانے سے پہلے یہ دعا وارد ہوئ :اعوذ باللہ من الخبث والخبائث میں گندی اور ناپاک چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں 
 فتاوی رضویہ مترجم ج ٢١ ص ٢٢١ مطبوعہ :مرکز اہلسنت برکات رضا 
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد سجاد حیدر شمسی غفر لہ

خطیب وامام جامع مسجد گلشن پور گیدری بہار

 ٢٣/ذوالقعدۃ الحرام ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

مصنوعی بال اور دانت لگوانا کیسا ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *