سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض یہ ہے کہ
نماز فجر اور نماز عصر کے بعد کوئی قضا نماز پڑھنا کیسا ہے؟
رہنمائی فرمائیں نوازش ہوگی
نماز فجر اور نماز عصر کے بعد کوئی قضا نماز پڑھنا کیسا ہے؟
رہنمائی فرمائیں نوازش ہوگی
المستفتی محمد شمشاد اشرفی سمستی پور بہار انڈیا
جواب
الجواب بعون الملك الوہاب
اللھم ھدایۃ الحق والصواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
بعد نماز فجر اور بعد نماز عصر
قضا نماز پڑھنا جائز ہے
طلوع زوال اور غروب آفتاب کے علاوہ جس وقت چاہیں قضا نماز ادا کر سکتے ہیں
قضا نماز پڑھنا جائز ہے
طلوع زوال اور غروب آفتاب کے علاوہ جس وقت چاہیں قضا نماز ادا کر سکتے ہیں
در مختار میں ہے
وجمیع أوقات العمر وقت القضا إلا الثلاثة المنھیة
کتاب الصلوۃ باب قضاء الفوائت ص ٩٧/دار الکتب العلمیہ
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
مفتی محمد طیب حسین صاحب امجدی
استاد :جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی مئو یوپی انڈیا
١١/رجب المرجب ١٤٤٢ھ