ایک مرد بیک وقت کتنی عورتوں سے نکاح کر سکتا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مرد کتنی شادی کرسکتا ہے
جواب حوالہ کے ساتھ عنایت فرمائیں 
 سائل شہزاد رضا قادری قیصر گنج بہرائچ 

جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 مرد کے لئے ایک وقت میں چار عورتوں تک سے نکاح جائز ہے۔ جبکہ سب کے ساتھ انصاف کر سکے ارشاد باری تعالیٰ ہے
 
وَ اِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تُقْسِطُوْا فِی الْیَتٰمٰى فَانْكِحُوْا مَا طَابَ لَكُمْ مِّنَ النِّسَآءِ مَثْنٰى وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَۚ

ترجمہ کنز الایمان: اور اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ یتیم لڑکیوں میں انصاف نہ کرو گے تو نکاح میں لاؤ جو عورتیں تمہیں خوش 
 آئیں دو ۲دو ۲ اور تین۳ تین۳ اور چار ۴چار ۴
اگر ان سب کے ساتھ انصاف نہیں کر پائے گا تو ایک سے زیادہ سے نکاح جائز نہیں ۔بہر حال اگر نکاح کرتا ہے تو نکاح ہو جائے گا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے
 
فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تَعْدِلُوْا فَوَاحِدَةً اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْؕ-ذٰلِكَ اَدْنٰۤى اَلَّا تَعُوْلُوْاؕ 
پھر اگر ڈرو کہ دوبیویوں کو برابر نہ رکھ سکو گے تو ایک ہی کرو یا کنیزیں جن کے تم مالک ہو یہ ا س سے زیادہ قریب ہے کہ تم سے ظلم نہ ہو

 (پارہ ۴ سورہ نساء آیت نمبر ۳) 
 اس آیت کریمہ کے تحت تفسیر صراط الجنان میں ہے کہ:  آیت میں چار تک شادیاں کرنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی فرمایا کہ اگر تمہیں اس بات کا ڈر ہو کہ ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی صورت میں سب کے درمیان عدل نہیں کر سکو گے تو صرف ایک سے شادی کرو۔اسی سے یہ معلوم ہوا کہ اگرکوئی چار میں عدل نہیں کرسکتا لیکن تین میں کرسکتا ہے تو تین شادیاں کرسکتا ہے اور تین میں عدل نہیں کرسکتا لیکن دو میں کرسکتا ہے تو دو کی اجازت ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ بیویوں کے درمیان عدل کرنا فرض ہے، اس میں نئی، پرانی، کنواری یا دوسرے کی مُطَلَّقہ، بیوہ سب برابر ہیں۔ یہ عدل لباس میں ، کھانے پینے میں ، رہنے کی جگہ میں اور رات کو ساتھ رہنے میں لازم ہے۔ ان امور میں سب کے ساتھ یکساں سلوک ہو
(تفسیر صراط الجنان تحت الآیۃ المذکورۃ) 
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

فقیر محمد اشفاق عطاری

جامعۃ المدینہ فیضان عطار نیپال گنج نیپال

 ٧/شعبان المعظم ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

لڑکا، لڑکی خود ایجاب وقبول کر لیں تو نکاح منعقد ہوگا یا نہیں؟

سوال   السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے دین و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *