الٹے مصلے پر نماز پڑھی تو نماز ہوئی یا نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ

 میرا سوال یہ ہے کہ
کچھ لوگ مصلى الٹا بچھا کر نماز پڑھتے ہیں مصلى الٹا بچھا کر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ 
 جواب عنایت فرما دیجئے بہت مہربانی ہوگی 
 ساٸل :شہباز حسین
بنگال
 

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 الجواب بعون الملک الوھاب 

 الٹا مصلٰی بچھا کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے نماز ہو جائے گی اعادہ کی حاجت نہیں ہے لیکن اس سے بچنا 

چاہئے
کراہت تنزیہی بھی اس چٹائی یا مصلے کے بارے میں ہے جس میں الٹے اور سیدھے کا فرق بین ہو اور جس میں الٹے سیدھے کا کوئی فرق نہ ہو اس میں کوئی حرج نہیں
 حبیب الفتاوی ج ١ ص ١٥٥

 فقیہ ملت علامہ جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ سے سوال ہوا کہ الٹا مصلٰی بچھا کر نماز پڑھی تو نماز ہوئی یا نہیں؟ 
تو آپ نے فرمایا نماز ہو گئی مگر مکروہ ہوئی
 (فتاویٰ فیض الرسول ج ١ ص ٣٧٠) 

  اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن سے سوال ہوا کہ الٹی دلائی اوڑھ کر نماز پڑھی تو نماز مکروہ تحریمی یا واجب الاعادہ ہوگی یا فاسد وغیرہ؟
 تو آپ نے فرمایا

واجب الاعادہ اورمکروہ تحریمی
ایك چیزہے، کپڑا اُلٹا پہننا، اوڑھنا خلاف معتاد میں داخل ہے اور خلاف معتاد جس طرح کپڑا پہن یا اوڑھ کر بازار میں یا اکابر کے پاس نہ جاسکے ضرورمکروہ ہے کہ دربارعزت احق بادب وتعظیم ہے۔

 

واصلہ کراھۃ الصلٰوۃ فی ثیاب مھنۃ قال فی الدر وکرہ صلٰوتہ فی ثیاب مھنۃ

اصل یہ ہے کہ کام ومشقت کے لباس میں نمازمکروہ ہے در میں ہے نمازی کا کام کے کپڑوں میں نمازاداکرنا مکروہ ہے،
 (درمختار باب مایفسد الصلٰوۃ وما یکرہ فیھا )
 

قال الشامی وفسرھا فی شرح الوقایۃ بما یلبسہ فی بیتہ ولایذھب بہ الی الاکابر 

شامی نے فرمایا اور اس کی تفسیر شرح وقایہ میں ہے وہ کپڑا جوآدمی گھرپہنتاہے مگران کے ساتھ اکابرکے پاس نہیں جاتا
 (ردالمحتار باب مایفسد الصلٰوۃ ومایکرہ فیھا)
 اور ظاہر کراہت تنزیہی
   فان کراھۃ التحریم لابدلھا من نھی غیر مصروف عن الظاھر کما قال ش فی ثیاب المھنۃ والظاھر ان الکراھۃ تنزیھیۃ
کیونکہ کراہت تحریمی کے لئے ایسی نہی کا ہونا ضروری ہے جو ظاہر سے مؤول نہ ہو، 
جیسا کہ علامہ شامی نے کام کے کپڑوں کے بارے میں کہا کہ ظاہر کراہت تنزیہی ہے 

(ردالمحتار باب مایفسد الصلٰوۃ ومایکرہ فیھا )

 (فتاویٰ رضویہ ج ٧ ص ٣٥٩/٦٠) 
 مذکورہ حوالہ جات سے ثابت ہوا کہ الٹا کپڑا پہن کر یا اوڑھ کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے تو پھر الٹا مصلی بچھا کر نماز پڑھنا بھی مکروہ تنزیہی ہوگا. 
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

محمدی لکھیم پور کھیری

About حسنین مصباحی

Check Also

امام مقتدیوں سے اونچائی پر ہو تو کیا حکم ہے؟

سوال   السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *