سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علماء کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ ” اُمتی کیا خود خدا ہے شیدا تمہارا الخ” یہ شعر پڑھنا کیسا ہے
رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی
رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل محمد شہید اختر قادری رضوی کشن گنج بہار
جواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملك الوہاب: سوال میں مذکور شعر پڑھنا جائز نہیں ہے
جیسا کہ حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو شیداۓ محمد کہنا جائز نہیں کہ اس میں معنی سوء کا احتمال ہے شیدا کا معنی آشفتہ، فریفتہ، مجنون، عشق میں ڈوبا ہوا عاشق ہے
اللہ تعالیٰ ان تمام باتوں سے منزہ ہے
اللہ تعالیٰ ان تمام باتوں سے منزہ ہے
(فتاویٰ شارح بخاری ج ١ ص ١٤١)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد عرفان رضا قادری عفی عنہ
بلرام پور یوپی انڈیا
٢٠/رجب المرجب ١٤٤٢ھ