کیا شوہر اپنی بیوی کو کندھا دے سکتا ہے؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں
جو عوام میں مشہور ہے کہ مرد اپنی فوت شدہ بیوی کو کندھا نہیں دے سکتا اور بیوی کی قبر پر مٹی نہیں ڈال سکتا
نیز قبر میں اتارنے کے بعد بیوی کا منہ دیکھنا کیسا ہے؟
 سائل سیف رضا ضلع اناؤ 
 

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
 

سوال میں مذکور تمام باتیں جہالت پر مبنی ہیں
عورت کے انتقال کے بعد اس کے شوہر کا عورت کے بدن کو بلا حائل ہاتھ لگانا منع ہے۔
بقیہ اس کے چہرے کو دیکھنا یا اس کے جنازہ کو کندھا دینا اور قبر میں اُتارنا یہ سب جائز ہے ، اس میں شریعت مطہرہ کی طرف سے کوئی ممانعت نہیں ۔ 
 اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ
سے سوال ہوا اگر عورت مر جائے تو شوہر اس کے جنازے کو ہاتھ لگائے یا نہیں؟
اس کے جواب میں آپ فرماتے ہیں: 
 جنازے کو محض اجنبی ہاتھ لگاتے، کندھوں پر اُٹھاتے، قبر تک لے جاتے ہیں، شوہر نے کیا قصور کیا ہے۔یہ مسئلہ جاہلوں میں محض غلط مشہور ہے۔ہاں شوہر کو اپنی زنِ مردہ کا بدن چھونا ، جائز نہیں، دیکھنے کی اجازت ہے۔کما نص علیہ فی التنویر والدر و غیرھما
  اجنبی کو دیکھنے کی بھی اجازت نہیں۔محارم کو پیٹ، پیٹھ اور ناف سے زانو تک کے سوا چھونے کی بھی اجازت ہے۔
 اسی سے متصل ایک اور سوال ہوا 
زوجہ کا جنازہ شوہر کو چھونا کیسا ہےچھونا چاہئے یا نہیں شوہر کا اپنی زوجہ کا منہ قبر میں رکھنے کے بعد دیکھنا کیسا ہے ،چاہئے یا نہیں؟ 
اس کے جواب میں آپ رحمۃ اللہ علیہ تحریرفرماتے ہیں:” شوہر کو بعدِ انتقالِ زوجہ قبر میں خواہ بیرونِ قبر اس کا منہ یا بدن دیکھنا جائز ہے، قبر میں اتارنا ، جائز ہے اور جنازہ تو محض اجنبی تک اٹھاتے ہیں، ہاں بغیر حائل کے اس کے بدن کو ہاتھ لگانا شوہر کو ناجائز ہوتا ہے۔

زوجہ کو جب تک عدت میں رہے شوہر مردہ کا بدن چھونا بلکہ اسے غسل دینا بھی جائز رہتا ہے۔یہ مسئلہ درمختار وغیرہ میں ہے۔“
 

(فتاویٰ رضویہ جلد٩،ص ١٣٨ ،رضافاؤنڈیشن لاهور) 
صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمہ اللہ تحریرفرماتے ہیں 
عوام میں جو یہ مشہور ہے کہ شوہر عورت کے جنازہ کو نہ کندھا دے سکتا ہے نہ قبر میں اتار سکتا ہے نہ مونھ دیکھ سکتا ہے، یہ محض غلط ہے صرف نہلانے اور اسکے بدن کو بلاحائل ہاتھ لگانے کی ممانعت ہے۔
 (بہارِ شریعت ، ج١،ص ٨١٣)
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد دانش شمسی غفر لہ

محمدی لکھیم پور کھیری

About حسنین مصباحی

Check Also

میت کے ازار اور لفافہ کی لمبائی کتنی ہونی چاہیے؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *