پکی قبر بنانا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اوپر سے قبر پختہ کرنا کیسا ہے؟ 
 شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی
 سائل :محمد فرقان ریاسی جموں 

جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 قبر کو اندر سے پختہ کرنا مکروہ ہے اور اوپر سے پختہ کرنا جائز اور نہ کرنا بہتر ہے
 در مختار میں ہے
 

یسوی اللبن علیه و القصب لا الآجر المطبوخ و الخشب لو حوله اما فوقه فلا یکرہ


در مختار کتاب الصلوۃ باب صلوۃ الجنازۃ ص ١٢٤ مطبوعہ :دار الکتب العلمیہ بیروت
 فقیہ فقید المثال اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں :قبر پختہ نہ کرنا بہتر ہے ، اور کریں تو اندر سے کڑا کچا رہے، اوپر سے پختہ کر سکتے ہیں
 فتاویٰ رضویہ مترجم ج ٩ ص ٤٢٥ مطبوعہ مرکز اہلسنت برکات رضا 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 



محمد ذیشان مصباحی غفر لہ


دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی
٥/ذوالحجة الحرام ١٤٤٢ھ  

About حسنین مصباحی

Check Also

میت کے ازار اور لفافہ کی لمبائی کتنی ہونی چاہیے؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *