وقت اقامت شروع ہی میں کھڑے ہو جانا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

 علماء کرام رہنمائی فرمائیں اس مسئلے میں کہ ہمارے یہاں جب اقامت ہوتی ہے تو جب مؤذن حی علی الصلاۃ کہتا ہے تو امام اور مقتدی کھڑے ہوتے ہیں لیکن وہابیوں دیوبندیوں کے یہاں اقامت شروع کرنے سے پہلے امام اور مقتدی کھڑے ہو جاتے ہیں پھر تکبیر کہنا شروع کرتے ہیں اور اس پر دلیل دیتے ہیں کہ حضور علیہ السلام کی سُنت ہے جب آپ آتے تھے تو صحابہ کھڑے ہو جاتے تھے اور اسی درمیان میں صحابہ تکبیر کہتے او آپ نماز شروع کر دیتے یہ دلیل کہاں تک درست ہے اور ہمارا اس پر کیا موقف ہے واضح کریں
مہربانی ہوگی 
 سائل محمد شارق رضا نہروسہ پیلی بھیت 

جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 جب اقامت کہنے والا حی علی الفلاح پر پہونچے تو امام و مقتدی کھڑے ہوں اور صفوں کو درست کریں اس سے پہلے کھڑے ہونا مکروہ و ممنوع ہے
 جیسا کہ فتاوی عالمگیری میں ہے
  إذا دخل الرجل عند الإقامة یکرہ له الإنتظار قاٸما ولٰکن یقعد ثم یقوم إذا بلغ المٶذن قوله حی علی الفلاح

فتاوی عالمگیری جلد اول صفحہ ٥٣ 

 فتاویٰ شامی میں ہے
 
یکرہ له الإنتظار قاٸما ولکن یقعد ثم یقوم إذا بلغ المٶذن حی علی الفلاح
 
(شامی جلد اول صفحہ ٢٦٨)
 اور عمدة الرعایہ حاشیہ شرح وقایہ میں ہے
 
إذا دخل المسجد یکرہ له الإنتظار الصلوٰة قاٸما بل یجلس موضعا ثم یقوم عند حی علی فلاح 

(عمدة الرعایہ جلد اول صفحہ ١٣٦) 
 لہذا جو لوگ مسجد میں موجود ہیں وہ اقامت کے وقت بیٹھے رہیں اور مکبر جب حی علی الفلاح پر پہونچے تو اٹھیں یہی حکم امام کے لیے بھی ہے 
 جیسا کہ فتاویٰ عالمگیری میں ہے 

یقوم الإمام والقوم إذا قال المٶذن حی علی الفلاح عند علماٸنا الثلٰث وھو الصحیح
(فتاوی عالمگیری جلد اول صفحہ ٥٣)
 اور رہے وہابیہ، دیابنہ جو عام طور پر اس مسٸلہ کی مخالفت کرتے ہیں ان کے پیشوا مولوی کرامت علی جونپوری نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ جب اقامت میں حی علی الصلوٰة کہے تب امام اور سب لوگ کھڑے ہو جاٸیں

 (مفتاح الجنت صفحہ ٣٣)
 اور دیوبندیوں کی کتاب راہ نجات میں ہے کہ حی علی الصلوٰة کے وقت امام اٹھے

 (راہ نجات صفحہ ١٤)
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


فقیر محمد عمران خان قادری غفر لہ


نہروسہ پیلی بھیت یوپی انڈیا
 ٢/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

اقامت و جماعت میں کچھ وقفہ ہو جائے تو کیا اقامت کا اعادہ کیا جائے گا؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *