سوال
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز جنازہ پڑھنے کی نیت سے وضو کیا تو اس وضو سے فرض نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
اس کا جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی
سائل اظہر رضا مہراجگنج یوپی
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
وضوئے نماز جنازہ سے بلا شبہ فرائض پنجگانہ ودیگر نمازیں، تلاوتِ قرآن اور ہر وہ کام کر سکتے ہیں جس کے لئے وضو ضروری ہے
اور عوام میں جو مشہور ہے کہ وضوئے نماز جنازہ سے دیگر نمازیں نہیں پڑھ سکتے بے اصل، غلط وباطل ہے
ہاں نماز جنازہ قائم ہو اور پانی بھی موجود ہو لیکن اگر وضو کیا جائے تو نماز جنازہ ہو چکے گی اس صورت مجبوری میں تیمم کی اجازت ہے اور اب اس تیمم سے دیگر نمازیں اور امور موقوفہ علی الطہارۃ نہیں کر سکتے کہ یہ تیمم بحالت عذر اسی نماز جنازہ تک محدود تھا

واللہ
ھکذا فی الفتاوی الرضویة ج ٣ ص ٣٠٦ مطبع :مرکز اہلسنت برکات رضا
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی
٢١/ذو الحجۃ الحرام ١٤٤٢ھ