سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میت کے ازار اور لفافہ کی لمبائی کتنی ہونی چاہیے
بحوالہ جواب عنایت فرما کر مشکور فرمائیں
المستفتی :محمد حسان رضا یوپی انڈیا
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ :الجواب بعون الملک الوھاب
ازار اور لفافہ کی مقدار یہ ہے کہ ازار چوٹی سے لیکر قدم تک ہو اور لفافہ اس سے اتنا زیادہ ہو کہ دونوں طرف آسانی سے باندھا جا سکے
فتاویٰ شامی میں ہے
ازار ھو من القرن إلی القدم واللفافة تزید علی ما فوق القرن والقدم لیلف فیھا المیت وتربط من الاعلی إلی الأسفل
فتاویٰ شامی، کتاب الصلوۃ، باب صلوۃ الجنازۃ، مطلب فی الکفن ج ٣ ص ٩٥ مطبع :دار عالم الکتب ریاض
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا
٢١/ محرم الحرام ١٤٤٣ھ