سوال
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی وجہ سے موت کی تمنا کرنا کیسا ہے؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کہ اے اللہ اب موت دیدے اے مالک اس دنیا سے اٹھا لے وغیرہ وغیرہ اس طرح دعا کرنا سخت منع ہے
حدیثوں میں اس کی ممانعت وارد ہے
حدیث شریف میں حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
لایتمنین احدکم الموت من ضراصابہ
تم میں سے کوئی بھی شخص کسی مصیبت پہنچنے کی وجہ سے موت کی تمنا ہرگز نہ کرے
البتہ اگر کسی کو ایسی مہلک بیماری لاحق ہو گئی یا کوئی ایسی مصیبت میں گرفتار ہو گیا ہوکہ اس کا حل ہونا ناممکن ہو اور وہ نہایت مجبور ہو چکا ہو اور ایسی مجبوری کی حالت میں موت طلب کرنا ہے
تو اس طرح طلب کرے جیسا کہ حدیث شریف میں تعلیم فرمائی گئی
یعنی موت طلب کرنے کی وہی دعا کرے جو حدیث میں وارد ہے
حدیث شریف میں طلب موت کی دعا اس طرح وارد ہے
اللهم أحيني ما كانت الحياة خيراً لي، وتوفني إذا كانت الوفاة خيراً لي
الہی مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہے اور مجھے موت دے جب موت میرے لئے بہتر ہو
(بخاری شریف مسلم شریف)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد نعمان اختر