موت و حیات کس شکل میں ہیں اور کیا روح کو بھی موت ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ موت وحیات کس شکل میں ہیں
اور کیا روح کو بھی موت ہوگی
مدلل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 
  سائل  محمد ممتاز عالم بنگال انڈیا 

جواب

 الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
موت و حیات کی شکل کے بارے میں امام جلال الدیں سیوطی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ
موت حضرت عزرائل علیہ السلام کے قبضہ میں ایک مینڈھے کی شکل میں ہے جس کے پاس سے وہ گزرتا ہے وہ مرجاتا ہے
اور حیات حضرت جبریل علیہ السلام کی سواری میں ایک گھوڑے کی شکل میں ہے جس بے جان کے پاس سے وہ گزرتا ہے وہ زندہ ہوجایا کرتا ہے

 (بحوالہ تذکرۃ القبور (ترجمہ) شرح الصدور صفحہ ۸۵)
 اور روح کے بارے میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں
روح ہمیشہ زندہ رہتی ہے حدیث میں ہے “انما خلقتم للأبد ” تم ہمیشہ زندہ رہنے کے لئے بنائے گئے ہو 
 فتاویٰ رضویہ جلد ۹، صفحہ ۶۵۹، رضا فاؤنڈیشن لاہور
 
 واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

محمد عارف رضوی قادری غفر لہ

انٹیا تھوک بازار گونڈہ یوپی انڈیا

 ١/شعبان المعظم ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

کیا نماز جنازہ کی تکرار جائز ہے؟

مسئلہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ  کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس بارے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *