مسجد کی رقم سے امام کو سیلری دینا اور سلام ودعا کے درمیان چندہ کرنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علماۓ اہلسنت مندرجہ ذیل مسائل کے بارے میں
 مسجد کی رقم سے امام کو تنخواہ دینا کیسا ہے؟ 
سلام اور دعا کے درمیان مسجد کے اندر مسجد کا چندہ وصول کرنا یا دینا کیسا ہے ؟
 امام کو مسجد کے اندر تنخواہ دینا کیسا ہے؟
 مدلل و مفصل جواب مرحمت فرمائیں عین نوازش ہوگی
 المستفتی : محمد ارشاد عالم
مہسی , مشرقی چمپارن , بہار
 

جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب 

وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
اگر امام کی تنخواہ واجبی (جتنی ہونا چاہئے) ہو تو مسجد کی رقم سے دینا جائز یے اگر اس سے زیادہ ہو تو دینا ناجائز ہے اگر متولی دے دے تو اسے ضمان دینا ہوگا 
فتح القدیر میں ہے
 
وللمتولی أن یستأجر من یخدم المسجد بکنسه ونحو ذلك بأجرۃ مثله أو زیادة یتغابن فیھا، فإن کان أکثر فالإجارۃ له وعلیه الدفع من مال نفسه ویضمن لو دفع من مال الوقف
فتح القدیر کتاب الوقف الفصل الاول فی المتولي ج ٦ ص ٢٢٣ /دار الکتب العلمیہ بیروت
 جن فرض نمازوں کے بعد سنت مؤکدہ ہیں ان میں فرض وسنت کے درمیان تاخیر کرنا مکروہ ہے لہٰذا جمعہ، ظہر و مغرب اور عشاء میں فرض وسنت کے درمیان چندہ کرنا مکروہ ہے خواہ دعا سے پہلے ہو یا بعد میں 
در مختار میں ہے
 
ویکره تاخیر السنة إلا :بقدر اللھم أنت السلام الخ. قال الحلواني : لا بأس بالفصل بالأوراد، واختارہ الکمال. قال الحلبي إن ارید بالکراھة التنزیھیة ارتفع الخلاف
در مختار کتاب الصلوۃ باب صفۃ الصلوۃ ص ٧٣ /دار الکتب العلمیہ بیروت
 تنخواہ دینا ایک دنیوی کام ہے اور اس کے لئے بقدر ضرورت بولنا بھی پڑے گا لہٰذا پہلے بغرض ذکر الٰہی اعتکاف کی نیت کر لیں پھر کچھ دیر ذکر واذکار کرنے کے بعد دے سکتے ہیں

 فتاویٰ شامی میں ہے
  ینبغی ان ینوی الاعتکاف فیدخل فیذکر ﷲ تعالٰی بقدر مانوی او یصلی ثم یفعل ماشاء 
باب الاعتکاف مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی (٢/٢٤٦)) 
 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ٩/صفر المظفر ١٤٤٣ ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

ڈی جے بجا کر کمایا ہوا پیسہ مسجد میں لگانا کیسا ہے؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *