سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت قربانی کر سکتی ہے یا نہیں
مدلل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل محمد ساقی
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی کر سکتی ہے عورت اگر قواعد وشرائط ذبح سے واقف ہے اور مطابق شرع ذبح کرسکتی ہے تو بلا ریب حلال ہے
در مختار میں ہے
وشرط کون الذابح مسلما ولو امرأۃ أو صبیا یعقل التسمیة والذبح
مسلمان اگرچہ عورت یا بچہ ہو شرط یہ ہے کہ بسم الله اورذبح کو جانتا ہو
در مختار کتاب الذبائح ص ٦٤٠ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد دانش رضا غفر لہ
جہان آباد یوپی
٥/ذوالحجة الحرام ١٤٤٢ھ