سوال
السلام عليكم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اکرم نے پہلی شادی ھندہ سے کی اس سے ایک بیٹا زید پیدا ہوا جب ھندہ کا انتقال ہوگیا تو اکرم نے دوسری شادی نازیہ سے کی نازیہ کی ایک نواسی ہے شگفتہ
دریافت طلب امر یہ ہے کہ اکرم کا لڑکا زید اس کی شادی اکرم کی دوسری بیوی نازیہ کی نواسی سے ہوسکتی ہے یا نہیں
برائے کرم جواب عنایت فرما کر مشکور وممنون فرمائیں
برائے کرم جواب عنایت فرما کر مشکور وممنون فرمائیں
المستفتی :غلام غوث رضا، تیموہاں بیگو سرائے بہار
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
صورت مستفسرہ میں نازیہ کی لڑکی زید کی علاتی بہن اور اس کی لڑکی شگفتہ زید کی علاتی بھانجی ہوئی، اور جس طرح حقیقی بہن اور اس کی اولاد سے نکاح کرنا حرام ہے اسی طرح علاتی اور اخیافی بہن اور اس کی اولاد سے نکاح کرنا حرام ہے لہٰذا زید کا نکاح نازیہ کی نواسی شگفتہ سے نہیں ہو سکتا
مجمع الانہر میں ہے
و” یحرم ”أخته” لأب وأم أو لأحدھما لقوله تعالی واخواتکم ” و بنتھا” لقوله تعالي وبنات الأخت ” وإبنة أخیه”لأب وأم أو لأحدھما لقوله تعالي وبنات الأخ
کتاب النکاح، باب المحرمات ج، ١ ص، ٣٢٣ ط، دار احیاء التراث العربی بیروت
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
دلاور پور،محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا
٢٣/صفر المظفر ١٤٤٣ھ