کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کا ہندہ سے نکاح ہوا اور اس سے ایک بچی پیدا ہوئی پھر چند سال کے بعد زید نے ایک اور نکاح کر لیا اور اپنی پہلی زوجہ ہندہ سے کہتا ہے میں تمہیں رکھوں گا نہ چھوڑوں گا بس ایسے ہی پوری زندگی پریشان کروں گا
ایسی صورت میں ہندہ کے لئے اس سے چھٹکارے کی کیا صورت ہے
بینوا وتوجرو
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
اگر زید حسن سلوک نہ کرے اور طلاق دینے کے لئے بھی تیار نہ ہو تو ہندہ بطور خلع کچھ رقم دے کر زید سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہے
وإذا تشاق الزوجان و خافا أن لا یقیما حدود الله فلا بأس بأن تفتدی نفسها بمال یخلعها به لقوله تعالیٰ “فلا جناح علیهما فیما افتدت به” فاذا وقع بالخلع تطلیقة بائنة ولزمها المال
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا