حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی بار اذان پڑھی؟
حسنین مصباحی
March 13, 2021
مسائل اذان
42 Views
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آقا کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں کتنی مرتبہ اذان پڑھی
حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
المستفتی محمد سہیل رضا قادری لکھیم پوری
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار سفر میں اذان دی ہے جیسا کہ اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمۃ اللہ علیہ فتاوی رضویہ شریف میں فرماتے ہیں
قال فی الدرمختار وفی الضیاء انه علیه الصّلاۃ والسّلام اذن فی سفر بنفسه وأقام وصلی الظھر وقد حققناہ فی الخزائن اھ
قال فی ردالمحتار،حیث قال بعد ماھنا ھذا وفی شرح البخاری لابن حجر ومما یکثر السؤال عنه، ھل باشر النبی صلی اللّٰہ تعالٰی علیه وسلم الأذان بنفسه وقد أخرج الترمذی،انه صلی اللّٰہ تعالٰی علیه وسلم أذن فی سفر وصلی باصحابه وجزم به النووی وقواہ، ولکن وجد فی مسند احمد من ھذا الوجه فامر بلالاً فاذن فعلم ان فی روایة الترمذی اختصارا وان معنی قوله اذن امر بلالاً کما یقال اعطی الخلیفة العالم الفلانی کذا وانما باشر العطاء غیرہ اھ
ورأیتنی کتبت فیما علقت علی رد المحتارما نصه اقول لکن سیأتی صفة الصلاۃعند عند ذکر التشھدعن تحفة الإمام إبن حجر المکی أنه صلی اللّٰه تعالٰی علیه وسلّم أذن مرّۃ فی سفر فقال فی تشھدہ اشھد انّی رسول اللّٰه وقد أشار إبن حجر الی صحته،وھذا نص مفسر لا یقبل التأویل،وبه یتقوٰی تقویة الإمام النووی رحمه اللّٰه تعالٰی اھ۔
مجھے اس بارے میں مزید جو سمجھ آئی اسے میں نے اپنے حاشیہ ر دالمحتار میں تحریر کیا ہے اور اسکے الفاظ یہ ہیں اقول: عنقریب صفاتِ نماز کے تحت ذکرِ تشہد میں تحفہ امام ابن حجر مکّی سے آرہا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے سفر میں ایک دفعہ اذان دی تھی اور کلماتِ شہادت یوں کہے اشہد انّی رسول ﷲ(میں گواہی دیتا ہوں کہ میں اللہ کا رسول ہوں)اور ابنِ حجر نے اس کی صحت کی طرف اشارہ کیا ہے اور یہ نص مفسر ہے جس میں تاویل کی کوئی گنجائش نہیں اور اس سے امام نووی رحمہ اللہ تعالٰی کے قول کو اور تقویت ملتی ہے اھ۔
فتاوی رضویہ شریف ج ۵ ص ۳۷۵ مطبوعہ رضا فائونڈیشن لاہور
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
متعلم:جامعۃ المدینہ فیضان عطار نیپال گنج نیپال
٢٧/رجب المرجب ١٤٤٢ھ