حالت جنابت میں جانور ذبح کرنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ناپاکی کی حالت میں جانور ذبح کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ 
 حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی
 سائل محمد سہیل رضا قادری لکھیم پوری 

جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
 ذبح کے لیے طہارت شرط نہیں افضل ہے لہٰذا اگر کوئی ناپاکی کی حالت میں جانور ذبح کردے تو بھی جائز ہے بشرطیکہ ذبح کرنے والا صحیح طور سے ذبح کرنا جانتا ہو

 فاکھۃ البستان میں ہے
 

فحل ذبیحتھما أی المسلم والکتابی مجنونا أو صبیا أو سکرانا بشرط أن یعقل ویضبط أو جنبا أی یحل الذبیحة ولو کان الذابح منھما جنبا کما في جامع الرموز 

(فاکھۃ البستان فی مسائل ذبح و صید الطیر والحیوان مطبوعہ : دارالکتب العلمیہ
 درمختار میں ہے
 
فتحل ذبیحتھما ولو الذابح امرأۃ او صبیا یعقل التسمیة والذبح ویقدر
در مختار کتاب الذبائح ص ٦٤٠ مطبوعہ :دارالکتب العلمیہ

 فتاویٰ امجدیہ میں ہے: جنبی شخص کا جانور کو ذبح کرنا درست ہے بشرطیکہ وہ ذبح کرنا جانتا ہو 
 (فتاویٰ امجدیہ ٣ ص ٣٠٠) 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

حبیب الرحمن مدنی غفر لہ

مہراج گنج بہرائچ شریف یوپی

 ٢٤/ذو القعدۃ الحرام ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

صرف بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھکر جانور ذبح کرنا کیسا ہے؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *