بغیر وضو کے نماز جنازہ ہوگی یا نہیں؟

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بغیر وضو کے جنازہ کی نماز ہو جائے گی یا نہیں ؟
 حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 
سائل : محمد انور خان علیمی پتہ: شراوستی یوپی
 
جواب


وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

 
 بغیر وضو کے نماز جنازہ نہیں ہوگی ، جس طرح اور نمازوں کیلئے طہارت شرط ہے، اسی طرح نماز جنازہ کیلئے بھی طہارت شرط ہے ، البتہ اگر جنازہ کے لئے جانا ہو اور وضو میں مشغول ہونے سے نماز جنازہ فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو تیمم کرکے نماز جنازہ پڑھی جا سکتی ہے ، بشرطیکہ تیمم کرنے والا امام یا میت کا ولی نہ ہو ، کیونکہ ان دونوں کے لئے ہر صورت میں وضو کرنا ہی ضروری ہے

جیسا کہ

 کتاب المجموع شرح المهذب میں ہے
 
ذَكَرْنَا أَنَّ مَذْهَبَنَا أَنَّ صَلَاةَ الْجِنَازَةِ لَا تَصِحُّ إلَّا بِطَهَارَةٍ اھ
کتاب المجموع شرح المھذب ٥ ص ١٨١ : مکتبۃ الارشاد العربیۃ السعودیہ
 الموسوعة الفقھیة میں ہے 

و نص الحنفية على أن الوضوء فرض لصلاة الجنازة ، لأنها صلاة و إن لم تكن كاملة و هو ما ذهب إليه سائر الفقهاء ، إذ يشترط لصحة صلاة الجنازة عندهم ما يشترط لبقية الصلوات من الطهارة الحكمية أو الطهارة الحقيقية بدنا و ثوبا و مكانا و ستر العورة ، و استقبال القبلة و النية اھ
الموسوعة الفقھیةج ٤٣ ص ٣٢٠: ما یکون الوضوء له فرضا
 فتاویٰ عالمگیری میں ہے
 
و یجوز التیمم اذا حضرته جنازۃ والولی غیرہ فخاف ان اشتغل بالطھارۃ ان تفوته الصلاۃ ولا یجوز للولی وھو الصحیح ھکذا فی الھدایۃ ” اھ

( فتاوی عالمگیری ج ١ ص ٣١ ) 

 در مختار مع رد المحتار میں ہے
  لان المناط :ای الذی تعلق به الحکم المذکور و ھو التیمم لخوف فوت الصلاۃ لا بعد عن الماء “اھ 

در مختار مع رد المحتار ج ١ ص ٢٤١ : مطبوعہ سعید 
 بہار شریعت میں ہے کہ:نمازِ جنازہ میں دو طرح کی شرطیں ہیں ، ایک مصلّی کے متعلق دوسری میّت کے متعلق ، مصلّی کے لحاظ سے تو وہی شرطیں ہیں جو مطلق نماز کی ہیں یعنی مصلّی کا نجاست حکمیہ و حقیقیہ سے پاک ہونا ، نیز اس کے کپڑے اور جگہ کا پاک ہونا ۔ ستر عورت ۔ قبلہ کو مونھ ہونا ۔ نیت ، اس میں وقت شرط نہیں اور تکبیر تحریمہ رُکن ہے شرط نہیں 
 بہار شریعت ج ١ ح ٤ ص ٨٢٥ : نماز جنازہ کا بیان

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کریم اللہ رضوی غفر لہ


خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی
 ٢١/شعبان المعظم ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

میت کے ازار اور لفافہ کی لمبائی کتنی ہونی چاہیے؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *