اقامت و جماعت میں کچھ وقفہ ہو جائے تو کیا اقامت کا اعادہ کیا جائے گا؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اقامت ہو گئی اور امام صاحب ایک منٹ تک خاموش کھڑے رہے تو کیا دوبارہ اقامت کہنا ضروری ہے؟ 
مدلل جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں 
 سائل محمد طیب حسین ریاسی جموں کشمیر 

جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
صورت مستفسرہ میں اقامت کا اعادہ واجب نہیں لیکن بلا عذر ایسا نہ کرنا چاہئے 
فتاویٰ عالمگیری میں ہے
 
حضر الإمام بعد إقامة المؤذن بساعة أو صلى سنة الفجر بعدھا لا یجب اعادتھا کذا في القنیة 

ج ١ کتاب الصلوٰۃ الباب الثانی فی الاذان الفصل الأول ص ٦٠/دار الکتب العلمیہ
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی الہند 

 ١٧/جمادی الأخری ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

کیا فاسق سید کی بھی تعظیم واجب ہے؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *