ہونٹ سے نیچے کے بال داڑھی میں داخل ہیں یا نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا داڑھی میں نیچے ہونٹ کے بالوں کا شمار ہے؟
 المستفتی محمد اصغر پیلی بھیت یوپی
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 جی ہونٹ کے نیچے کے بال داڑھی میں شامل ہیں انہیں کٹوانا جائز نہیں کہ یہ بدعت ہے
 فقیہ فقید المثال اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن فرماتے ہیں:  وسط میں جو بال ذرا سے چھوڑے جاتے ہیں جنھیں عربی میں عنفقہ اور ہندی میں بچی کہتے ہیں۔داخل ریش ہیں کما نص علیه الامام العینی وعنه نقل فی السیرۃ الشامی
جیسا کہ امام بدرالدین عینی نے اس کی تصریح فرمائی اور ان سے سیرت شامیہ میں نقل کیا گیا۔
ولہذا امیر المومنین فاروق اعظم رضی ﷲ تعالی عنہ سے مروی ہوا کہ جو کوئی انھیں منڈاتا اس کی گواہی رد فرماتے کما ذکرہ الشیخ المحدث فی مدارج النبوۃ
جیسا کہ شیخ عبدالحق محدث دہلوی نے مدارج النبوۃ میں ذکر فرمایا 
 فتاویٰ رضویہ مترجم ج:٢٢ ص:٥٩٧/مرکز اہلسنت برکات رضا
  واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ٥/رجب المرجب ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *