کیا زوال کا وقت مکروہ ہوتا ہے؟ نیز وقت مکروہ میں تلاوت قرآن پاک کرنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ
 ادب کے ساتھ عرض ہے کہ کیا زوال کے وقت قرآن مجید کی تلاوت کرنا منع ہے بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ بارہ بجے سے ایک بجے تک قرآن مجید کی تلاوت نہ کی جائے
جب کہ ابھی بارہ بجکر سات منٹ سے زوال کا وقت سروع ہوتا ہے اور بارہ بجکر سینتالیس منٹ پر ختم ہو جاتا ہے
  حضور حوالے کے ساتھ جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں
 المستفتی :محمد حسین خان قادری ضلع: گونڈہ یوپی انڈیا
 
جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 سب سے پہلے یہ جان لیں کہ وقت مکروہ زوال نہیں بلکہ ضحوی کبری سے لیکر نصف النہار تک ہوتا ہے اور یہ کم سے کم 39 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 47 منٹ ہوتا ہے.
 زوال سے تو مکروہ وقت ختم ہوتا ہے بلکہ یہیں سے وقت ظہر شروع ہوتا ہے.لوگوں کا بارہ بجے سے لیکر ایک بجے تک ” پورا ایک گھنٹہ” وقت مکروہ کہنا جہالت ہے.
 مکروہ وقت میں تلاوت قرآن پاک بہتر نہیں ہے اس کے بجائے درود شریف اور اوراد و وظائف پڑھے جائیں
 فقیہ فقید المثال اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن فرماتے ہیں:زوال تو سُورج ڈھلنے کو کہتےہیں یہ وقت وہ ہے کہ ممانعت کا وقت نکل گیا اور جواز کا آیا کما صرح بہ في البحر عن الحلیۃ” جیسا کہ بحرالرائق میں حلیہ سے اسکی تصریح کی گئی ہے” تو وقت ممانعت کو زوال کہنا صریح مسامحت ہے اور غایت تاویل مجاز مجاورت بلکہ اسے وقت استوا کہنا چاہئے یعنی نصف النہار کا وقت،

 فتاویٰ رضویہ مترجم ج:٥ ص:١٢٦/مرکز اہلسنت برکات رضا

 ایک مقام پر اور فرماتے ہیں:یہ وقت ہمارے بلاد میں کم سے کم 39 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 47 منٹ ہوتا ہے.

 فتاویٰ رضویہ مترجم ج:٥ ص:٣١٥/مرکز اہلسنت برکات رضا

 در مختار میں ہے

الصلاۃ فیھا علی النبی ﷺ أفضل من قراءة القرآن وكأنه لأنها من أرکان الصلٰوۃ، فالأولی ترك ما کان رکنا لھا

در مختار کتاب الصلٰوۃ ص:٥٤/دار الکتب العلمیہ بیروت

 بہار شریعت میں ہے:ان اوقات میں تلاوتِ قرآن مجید بہتر نہیں،بہتر یہ ہے کہ ذکر و درود شریف میں مشغول رہے

 بہار شریعت ج:١ ح:٣ ص:٤٥٤/مجلس المدینۃ العلمیہ
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ٢٧/جمادی الأخری ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *