سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا یہ روایت درست ہے،کہ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک گروہ آیا آپ نے ان میں سے نو آدمیوں سے بیعت لے لی اور ایک سے ہاتھ روک لیا انہوں نے کہا اے اللہ کے رسول آپ نے نو آدمیوں سے بیعت لے لی ہے اور اس ایک کو چھوڑ دیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس نے تمیمہ لٹکایا ہوا ہے، پس اس بندے نے اپنا ہاتھ داخل کیا اور اس تعویذ کو کاٹ دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بیعت لے لی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے بھی تمیمہ لٹکایا اس نے شرک کیا
اگر یہ روایت درست ہے تو پھر تعویذ پہننا کیسا ہے؟
اگر یہ روایت درست ہے تو پھر تعویذ پہننا کیسا ہے؟
المستفتی فراس الدین مقیم حال سعودی عرب
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
مذکور فی السوال روایت درست ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ جس نے تعویذ اس عقیدے کے ساتھ پہنا کہ تعویذ بذات خود شفا دینے والا یا بلا دور کرنے والا ہےتو ایسے عقیدے کے ساتھ تعویذ پہننا حرام بلکہ شرک ہے
یا جس نے ایسا تعویذ گلے میں لٹکایا جس میں کفر و شرک کے کلمات ہوں تو قصدا اس سے راضی ہوکر ایسا تعویذ گلے میں لٹکانا حرام بلکہ کفر ہے.اور اگر تعویذ میں اسمائے الہیہ اور آیات قرآنیہ وغیرہ ہوں تو پہننا جائز و درست ہے
یا جس نے ایسا تعویذ گلے میں لٹکایا جس میں کفر و شرک کے کلمات ہوں تو قصدا اس سے راضی ہوکر ایسا تعویذ گلے میں لٹکانا حرام بلکہ کفر ہے.اور اگر تعویذ میں اسمائے الہیہ اور آیات قرآنیہ وغیرہ ہوں تو پہننا جائز و درست ہے
حدیث شریف میں ہے
عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ، قَالَ: کُنَّا نَرْقِی فِی الْجَاہِلِیَّةِ، فَقُلْنَا: یَا رَسُولَ اللَّہِ، کَیْفَ تَرَی فِی ذَلِکَ؟ فَقَالَ: اعْرِضُوا عَلَیَّ رُقَاکُمْ، لَا بَأْسَ بِالرُّقَی مَا لَمْ یَکُنْ فِیہِ شرکٌ، رواہ مسلم
مشکاة المصابیح کتاب الطب والرقی ص:٣٨٨/مطبوعہ مجلس البرکات
صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: گلے میں تعویذ لٹکانا جائز ہے جبکہ وہ تعویذ جائز ہو یعنی آیات قرآنیہ یا اسمائے الٰہیہ یا ادعیہ سے تعویذ کیا جائے اور بعض حدیثوں میں جو ممانعت آئی ہے اس سے مراد وہ تعویذات ہیں جو ناجائز الفاظ پر مشتمل ہوں جو زمانہ جاہلیت میں کئے جاتے تھے۔اسی طرح تعویذات اور آیات و احادیث وادعیہ کو رکابی میں لکھ کر مریض کو بہ نیت شفا پلانا بھی جائز ہے جنب و حائض ونفساء بھی تعویذات کو گلے میں پہن سکتے ہیں بازو پر باندھ سکتے ہیں جبکہ غلاف میں ہوں
بہار شریعت، ج۳، حصہ ۱۶، ص۵۶
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
فقیر محمد عمران خان قادری غفر لہ
نہروسہ پیلی بھیت یوپی انڈیا
١٢/رجب المرجب ١٤٤٢ھ