کسی پر لعنت کرنا عند الشرع کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 علماء کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ دعوت اسلامی کی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ کافر پر بھی لعنت کرنا جائز نہیں اور نیچے فتاوی رضویہ کا حوالہ بھی دیا گیا تھا اس پر زید نے اعتراض کیا کہ یہ پوسٹ غلط ہے قرآن پاک میں متعدد مقامات پر کفار کے لیے اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت آئی
 دریافت طلب امر یہ کہ کافر پر لعنت کرنا کیسا ہے اور زید کا کہنا درست یے کہ نہیں؟ 
 سائلہ :بنت شفاقت کراچی پاکستان
 
جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب 
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کسی معین شخص پر لعنت کرنا جائز نہیں چاہے وہ مومن ہو یا کافر سوائے ان کفار کے جن کا کفر پر مرنا قرآن و حدیث سے ثابت ہو جیسے کہ ابو جہل و ابو لہب، ہاں غیر معین کفار اور گنہگار مسلمانوں پر لعنت کرنا جائز ہے. جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: إن الذین کفروا وماتوا وھم کفار أولئك علیھم لعنة الله والملئكة والناس اجمعین ” سورہ بقرہ ١٦١”
وقال في موضع آخر :لعنة الله على الکاذبین 

رد المحتار میں ہے
 
ھی لا تکون إلا لکافر ولذا لم تجز علی معین لم یعلم موته علی الکفر بدلیل وإن کان فاسقا متھورا کیزید علی المعتمد، بخلاف نحو ابلیس وابی لھب وابی جھل فیجوز، وبخلاف غیر المعین کالظالمین والکاذبین فیجوز أیضا 
رد المحتار، کتاب الطلاق، باب الرجعۃ، مطلب فی حکم لعن العصاۃ ج ٥ ص ٤٩ مطبوعہ :دار عالم الکتب ریاض 
 فتاویٰ رضویہ میں ہے :لعنت بہت سخت چیز ہے ہرمسلمان کو اس سے بچایا جائے بلکہ معین کافر پر بھی لعنت جائز نہیں جب تک اس کا کفر پر مرنا قرآن وحدیث سے ثابت نہ ہو 
 فتاویٰ رضویہ مترجم ج ٢١ ص ٢٢٢ مطبوعہ :مرکز اہلسنت برکات رضا 
 دعوت اسلامی کی پوسٹ میں یہی لکھا ہے کہ معین کافر پر لعنت کرنا جائز نہیں جب تک کہ اس کا کفر پر مرنا قرآن و حدیث سے ثابت نہ ہو اور یہ بالکل درست اور حق ہے جیسا کہ مذکورہ بالا دلائل سے واضح ہوا. زید کا اعتراض کرنا بر بناء جہالت ہے 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

محمد ذیشان مصباحی غفر لہ


دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی یوپی
 ٢٦/ذوالقعدة الحرام ١٤٤٢ھ


تصدیق شدہ


حضرت علامہ و مولانا، مفتی محمد ابو الحسن قادری رضوی مصباحی مد ظلہ العالی والنورانی 
 صدر شعبۂ افتاء جامعہ امجدیہ گھوسی وبانی جامعہ تاج الشریعہ بہرائچ شریف یوپی

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *