سوال
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد کی ایک دوکان زید کے پاس کرائے پر ہے زید مسجد کی انتظامیہ سے طے شدہ کرایہ وقت پر ادا کرتا ہے اب زید اضافی کرائے کے ساتھ بکر کو وہی دوکان دینا چاہتا ہے جبکہ زید مسجد کی انتظامیہ کو طے شدہ کرایا ہی ادا کرے گا باقی اضافی رقم اپنے پاس رکھے گا
دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید کو اضافی رقم اپنے پاس رکھنا کیسا ہے
جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
المستفتی ڈاکٹر تنویر الحق شمسی
فیل خانہ پیلی بھیت
فیل خانہ پیلی بھیت
جواب
الجواب بعون الملک الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
زید کرایہ پر لی ہوئی دوکان بکر کو اصل کرایہ کے علاوہ اضافی کرائے کے ساتھ صرف دو صورتوں میں دے سکتا ہے ایک تو یہ کہ زید نے دوکان میں کچھ کام کروایا ہو مثلا پلاستر وغیرہ، دوسری یہ کہ کرائے کی جنس مختلف ہو مثلا زید نے روپئے کے عوض لی اور بکر کو درہم ودینار کے عوض دی
ورنہ اصل کرایہ کے علاوہ اضافی رقم زید کے لئے جائز نہ ہوگی اگر لی ہو تو اسے صدقہ کرے
ورنہ اصل کرایہ کے علاوہ اضافی رقم زید کے لئے جائز نہ ہوگی اگر لی ہو تو اسے صدقہ کرے
در مختار میں ہے
وله السکنی بنفسه و إسکان غیرہ بإجارۃ وغیرھا” ولو آجر باکثر تصدق بالفضل إلا في مسألتین إذا آجرھا بخلاف الجنس أو أصلح فیھا شیئا
در مختار، کتاب الاجارہ ص ٥٧٤ مطبع :دار الکتب العلمیہ بیروت
بہارِ شریعت میں ہے: مستاجر نے مکان یا دکان کو کرایہ پر دے دیا، اگر اتنے ہی کرایہ پر دیا ہے جتنے میں خود لیا تھا یا کم پر جب تو خیر اور زائد پر دیا ہے تو جو کچھ زیادہ ہے اسے صدقہ کردے ہاں اگر مکان میں اصلاح کی ہو اسے ٹھیک ٹھاک کیا ہو تو زائد کا صدقہ کرنا ضرور نہیں یا کرایہ کی جنس بدل گئی مثلاً لیا تھا روپے پر دیا ہو اشرفی پر، اب بھی زیادتی جائز ہے
(بہار شریعت ج ٣ ح ١٤ ص١٢٤ مطبع :مکتبۃ المدینہ)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا
٣/محرم الحرام ١٤٤٢ھ
تصدیق شدہ
مفتی محمد ابو الحسن صاحب قبلہ مصباحی
صدر شعبۂ افتا جامعہ امجدی گھوسی مئو