نماز میں سورت ملانا بھول جائے تو کیا کرے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز میں جن رکعتوں میں سورت ملائی جاتی ہے اگر سورہ ملانا بھول گیا سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد رکوع میں چلا گیا رکوع سے اٹھنے کے بعد خیال آیا کہ میں نے تو سورہ فاتحہ کے بعد سورہ نہیں پڑھی تو اس صورت میں کیا کرے
 سائل محمد سمیر رضا اعظم گڑھ
 

جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب 

وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 صورت مستفسرہ میں سورت ملا کر دوبارہ رکوع کرے اور آخر میں سجدۂ سہو کرے اس کی تفصیل یہ ہے کہ سورۂ فاتحہ کے بعد سورت ملانا بھول جائے اور رکوع یا قومہ میں یاد آئے تو سورت ملائے پھردوبارہ رکوع کرے اور اخیر میں سجدہ سہو بھی کرے،اگر قصداً سورت نہ ملائی تو اعادہ “نماز دہرانا” لازم ہوگا، اور اگر دوبارہ رکوع نہ کیا تو نماز سرے سے باطل ہے اور اگر سجدہ میں یاد آئے تو نہ لوٹے، اخیر میں صرف سجدہ سہو کرلے نماز ہو جائیگی اعادہ کی ضرورت نہیں 

صدر الشریعہ علیہ الرحمہ بہار شریعت میں فرماتے ہیں :سورت ملانا بھول گیا اور رکوع میں یاد آیا تو کھڑا ہوجائے اور سورت ملائے پھر رکوع کرے اور اخیر میں سجدہ سہو کرے اور اگر دوبارہ رکوع نہ کریگا تو نماز نہ ہوگی

 (ح 3 ص 549، مطبوعہ مکتبہ المدینہ دعوت اسلامی)
 اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: اگر سجدہ کو جانے سے پہلے رکوع میں خواہ قومہ بعد الرکوع میں یاد آجائے تو واجب ہیکہ قرأت پوری کرے اور رکوع کا پھر اعادہ کرے اگرقرأت پوری نہ کی تو اب پھر قصداً ترک واجب ہوگا اور نماز کا اعادہ کرنا پڑیگا اور اگر قرأت بعد الرکوع پوری کرلی اور رکوع دوبارہ نہ کیا تو نماز ہی جاتی رہی کہ ترک فرض ہوا

 فتاویٰ رضویہ جدید ج 6 ص 330، رضا فاؤنڈیشن لاہور 
 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

خاک پائے علماء
ابو فرحان مشتاق احمد رضوی


جامعہ رضویہ فیض القرآن سلیم پور نزد کلیر شریف اتراکہنڈ

About حسنین مصباحی

Check Also

نماز میں سورت ملانا بھول جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   اگر امام عشاء کے فرض کی دوسری رکعت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *