سوال
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عید الفطر کی نماز میں مقتدی کی ایک رکعت چھوٹ گئی تو کیا اب امام کے سلام پھیرنے کے بعد مقتدی اپنی چھوٹی رکعت کو پورا کریگا یا نہیں اور ہاں تو کیا تکبیرات زائد کو بھی کہے گا؟
سائل محمد حفیظ اللہ خان رضوی
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
صورت مستفسرہ میں حکم شرع یہ ہے کہ جب امام سلام پھیرے تو وہ مقتدی سلام کے بعد کھڑا ہو جائے اور اپنی چھوٹی ہوئی رکعت پڑھے اور اس میں تکبیرات زوائد بھی کہے اور یہ تکبیرات ثنا کے بعد قرات کو شروع کرنے سے پہلے کہے
اسی طرح بہارشریعت ج ١ ح ٤ ص ٧٨٢ مطبوعہ مجلس المدینۃ العلمیہ دعوت اسلامی میں ہے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
مولانا محمد ایاز حسین تسلیمی
ساکن محلہ ٹانڈہ متصل مسجد مدار اعظم بہیڑی ضلع بریلی یوپی انڈیا
١٨/رمضان المبارک ١٤٤٢ھ