مالک نصاب اپنے بجائے مرحوم کی طرف سے قربانی کر سکتا ہے یا نہیں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید مالک نصاب ہے اپنے نام قربانی کروانا چاہتا ہے اور اس کے والد کا انتقال ہو چکا ہے تو پہلے اپنے والد کے نام قربانی کروائے یا اپنے نام؟
 اور کس مہینے میں قربانی ہوتی ہے اور کون سی دعا پڑھی جاتی ہے

رہنمائی فرما کر عند اللہ ماجور ہوں 

 سائل :محمد سہیل رضا قادری لکھیم پور کھیری
 
جواب


الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 زید جو کہ مالک نصاب ہے اس پر قربانی واجب ہے اگر نہیں کرے گا تو زید ترک واجب کے سبب گناہ گار ہوگا زید پر واجب ہے کہ اپنی طرف سے قربانی کرے اور اگر اپنے مرحوم والد کی طرف سے کرنا چاہے تو دوسری قربانی کا انتظام کرے

 (فتاویٰ فیض الرسول. ج. ٢.ص.٤٤٥ ملخصا) 
 اور قربانی کا وقت دسویں ذی الحجہ کے طلوع صبح صادق سے بارہویں کے غروب آفتاب تک ہے یعنی تین دن دو راتیں .

اور قربانی کی دعا مندرجہ ذیل ہے 

 

اِنِّیْ وَجَّهْتُ وَجْهِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ حَنِیْفًا وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ وَ نُسُكِیْ وَ مَحْیَائی وَ مَمَاتِیْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ لَا شَرِیْكَ لَهٗۚ-وَ بِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَ اَنَا من الْمُسْلِمِیْنَ اَللّٰھُمَّ لَكَ وَمِنْكَ بِسْمِ اللّٰه اَللّٰه اَکْبَرُ 

اسے پڑھ کر ذبح کریں قربانی اپنی طرف سے ہو تو ذبح کے بعد یہ دُعا پڑھیں
 اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلَ مِنِّی کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ خَلِیْلِكَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْه السَّلَامُ وَحَبِیْبِكَ مُحَمَّدٍ صلَّی اللّٰه تعالٰی علیه وسلَّم
اور اگر دوسرے کی طرف سے ہو تو منی کے بجائے (من فلاں بن فلاں) کہیں
 واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


حبیب الرحمن مدنی غفر لہ

مہراجگنج بہرائچ شریف یوپی

 ١٢/ذوالقعدۃ الحرام ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Check Also

قربانی کی دعا ذبح سے پہلے پڑھنی چاہئے یا بعد میں؟

سوال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *