لا الہ الا انت الخ کو بطور دعا پڑھنا اور آمین کہنا کیسا ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
مجمع عام میں یا نماز میں لا إلہ إلا أنت سبحانك إنی کنت من الظلمین پڑھ کر دعا مانگنا اور لوگوں کا آمین کہنا کیسا ہے؟
 بحوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 
 المستفتی  محمد سہیل رضا قادری لکھیم پور کھیری
 
جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
 مذکورہ آیت کریمہ کو بطور دعا پڑھنا اور لوگوں کا آمین کہنا جائز نہیں.البتہ کسی پریشانی میں بطور وظیفہ پڑھ سکتے ہیں 
 حضرت امام رازی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
 

عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال :ما من مکروب یدعوا بھذا الدعاء إلا استجیب له 


(تفسیر کبیر ج ٢٢ ص ٢١٦ مطبوعہ :دار الفکر)
(اسی طرح فتاویٰ فقیہ ملت ج ١ ص ١٠٧ میں ہے) 
 واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ١٨/شوال المکرم ١٤٤٢ھ

About حسنین مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *