سوال
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
علماء کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ کیا قبرستان کا روپیہ پیسہ کسی بھی اعتبار سے مسجد یا مدرسہ میں استعمال کیا جا سکتا ہے؟
مفصل جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں
سائل :محمد ریحان اختر قادری امام سروا ٹاپر لکھیم پور کھیری
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
قبرستان کی رقم مسجد و مدرسہ میں استعمال کرنا جائز نہیں کہ یہ وقف کی تغییر ہے اور وقف کی تغییر ناجائز ہے فتاویٰ عالمگیری میں ہے :لا يجوز تغيير الوقف عن ھیئته
الباب الرابع عشر فی المتفرقات ج ٢ ص ٤٤١ /دار الکتب العلمیہ بیروت
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
دلاور پور،محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا
٢٣/صفر المظفر ١٤٤٣ھ